
گپی گریوال شوبز میں آنے سے پہلے کیا کام کرتے تھے
ممبئی(نیاٹائم)معروف ہندوستانی گلوکارواداکار گپی گریوال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے پہلے بیت الخلا صاف کیا کرتے تھے۔
ایک انٹرویو کے دوران گپی گریوال نے اپنی زندگی کے تلخ دنوں کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔ گلوکارنے بتایا کہ سال 2002 میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے سے پہلے وہ کینیڈا میں اپنی بیوی رنویت کورکے ساتھ کام کیا کرتے تھے۔گپی گریوال کا کہنا تھا کہ انہوں نے اضافی پیسے کمانے کیلئے پونچھے لگائے، جھاڑو لگائی اوریہاں تک کہ بیت الخلا کی بھی صفائی کرتے رہے۔
ہندوستانی اداکار کا کہنا تھا کہ ظاہری طور پر یہ زیادہ اچھا کام نہیں تصور کیا جاتا تھا لیکن ہماری خراب قسمت نے ہم کو یہ چیزیں سکھائیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اور ان کی بیوی ان کاموں سے پیسے کما کر بھی انتہائی خوشی کی زندگی گزارتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خوشی کا پیسوں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
پاکستانیوں سے ملنے والی محبت سے خوشی ہوتی ہے؛دلجیت دوسانج
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ