پولیو ٹیم پر حملے میں حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار جاں بحق

پولیو ٹیم پر حملے میں حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار جاں بحق

پشین(نیاٹائم)بلوچستان میں مہم کے دوسرے دن پولیو ٹیم پر فائرنگ سے حفاظت پرتعینات پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل انسداد پولیو کی مہم کے دوران حفاظت پر تعینات افراد کی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موقع پرجاں بحق ہوگیا۔مقتول اہل کار محمد ہاشم کلی تراٹہ میں پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی چھان بین شروع کردی ہے۔

 

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوس ناک ہے، شرپسندعناصربدامنی اور خون کی ہولی کھیلنا چاہتے ہیں لیکن جب تک ریاست کے ادارے موجود ہیں وطن کے دشمنوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جلد اس واقعہ کے ذمہ دارقانون کی حراست میں ہونگے۔

 

مری کیڈٹ کالج میں بچے سے زیادتی ، ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل