کینین میڈیانےصحافی ارشدشریف کی موت پرسوالات اُٹھادیئے

کینین میڈیانےصحافی ارشدشریف کی موت پرسوالات اُٹھادیئے

کینیا(نیاٹائم ویب ڈیسک)کینیا کے مقامی میڈیا نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر سوالات اٹھادیئے ہیں۔

 

مقامی میڈیا نے سوال اُٹھایا کہ کیا کینین  پولیس نے ارشد شریف کی کار روکنے کی کوشش کی؟کیا کار سواروں نے حکم ماننے سے انکاربھی کیا؟ اگرکارسواروں نے پولیس پرفائرنگ نہیں کی تو پولیس نےاُنہیں  نشانہ کیوں بنایا؟میڈیا نے سوال اُٹھایا کہ گاڑی کے ٹائروں کو ناکارہ کیوں نہیں  بنایا گیا؟ پولیس نے ڈرائیورکی بجائے مسافرکوکیوں نشانہ بنایا؟کار میں مبینہ طور پرمغوی بچے کی موجودگی پرپولیس نے فائر کیوں کھولا؟ کے ڈی جی 200 ایم اور کے ڈی جے 700 ایف میں نمبر پلیٹ والی کار میں پولیس کنفیوز کس طرح  ہو گئی؟چوری کی گئی  کار کا ماڈل اوررنگ کیا تھا؟

 

خیال  رہےکہ ارشد شریف کو اتوار کی رات نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر ہلاک  کیا تھا،کینین  پولیس نےسینئرصحافی  ارشد شریف کی ہلاکت کوشناختی غلطی کا نتیجہ قراردے دیا تھا۔

 

ارشدشریف کی فیملی کے پاس کوئی گیا ہے؟چیف جسٹس اطہرمن اللہ