وزرا کی موجودگی میں اداروں کیخلاف نعرے، شیخ رشید نے ٹویٹ داغ دیا

وزرا کی موجودگی میں اداروں کیخلاف نعرے، شیخ رشید نے ٹویٹ داغ دیا

 راولپنڈی(نیاٹائم)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزرا کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان اور قابل افسوس ہے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جب کریمنل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اُڑنے لگتا ہے۔ مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ مدد نہیں ملے گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سےنیچے آرہے ہیں۔ اقتدار کے بھوکوں نے جمعہ بازار لگایا ہوا ہے۔ ڈالر نایاب، سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بے کار ہے۔

 

دوسری جانب ایک اوربیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی زندگی کی سانسیں پھول رہی ہیں جب الیکشن ہوگا تو یہ اپنی آخری آرام گاہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے، عمران خان کا مقابلہ کرنا اب کسی کے بس کی بات نہیں ہے،یہ علی بابا چالیس چوروں والامنظربن چکا ہے۔

 

وفاقی وزیر جاوید لطیف کا بڑا اعتراف