گیس کی کمی والے علاقوں میں سلینڈر دینے کا فیصلہ

گیس کی کمی والے علاقوں میں سلینڈر دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیاٹائم)وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سردیوں میں ایل پی جی کو بلیک میں بیچنے نہیں دیں گے۔

 

ایک بیان میں مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن اور سدرن سمیت تمام کمپنیاں اوگرا کی مقرر کردہ پرائسز میں ایل پی جی کی فراہمی کو  یقینی بنائیں گی جبکہ جس علاقے میں گیس فراہمی میں مشکل آئی، وہاں ایل پی جی سلنڈر دیے جائیں گے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ روس سمیت جہاں سے بھی سستا تیل اور گیس ملے ہم لینے کے لیے تیار ہیں۔

 

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ہر طرح کی سہولت دینے فراہم کی جائے مشکلات بہت ہیں پچھلی حکومت نے عوام سے اور اس ملک سے دشمنی کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم  نے سیاست ریاست پر قربان کردی ہے۔تاریخ میں ہمارا جب بھی ذکر لکھا جائے گا سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔

 

بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری