وفاقی وزیر جاوید لطیف کا بڑا اعتراف

وفاقی وزیر جاوید لطیف کا بڑا اعتراف

اسلام آباد(نیاٹائم)مسلم لیگ(ن)کے رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے اقتدار میں ہونے کے باوجود بے اختیار ہونے کا بڑا دعویٰ کردیا۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے تسلیم کیا کہ اقتدار میں ہونے کے باوجود ان کے پاس اختیار نہیں ہیں۔وفاقی وزیرجاوید لطیف کا نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتارکرنہیں سکتے علی وزیرکو چھوڑنہیں سکتے ہم بے اختیار ہیں، میاں نواز شریف اورمریم نواز کےعلاوہ کوئی اسٹیبلشمنٹ کا وزن نہیں اٹھا سکتا۔

 

دوسری طرف پروگرام میں بات کرتے ہوئے صدراسلام آباد ہائیکورٹ بارشعیب شاہین بولے کہ اگرسیاستدان بے اختیارہیں تو پی ڈی ایم کو حکومت میں نہیں آنا چاہیے تھا ایک طرف دعوے کیے جاتے ہیں بیانیے کےتو دوسری جانب بے اختیاری کے رونے دھونے ہوتے ہیں ایسا آخر کب تک چلے گا۔

 

خواجہ سعدرفیق نے عمران خان کی نااہلی پر افسوس کا اظہار کردیا