
مری کیڈٹ کالج میں بچے سے زیادتی ، ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل
راولپنڈی(نیا ٹائم) کیڈٹ کالج کمپنی باغ مری میں ساتویں جماعت کے طالب سے مبینہ طور پر اسلحے کی نوک پر زیادتی میں ملوث چار میں سے دو مفرور ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں کراچی اور بنوں بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق ساتویں جماعت کے کم سن بچے سے زیادتی کے مقدمے میں دو ملزموں حسن آفریدی اور سعود کو گرفتار کیا گیا ہے ، جنہیں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا ، زیر تفتیش ملزموں کو کل دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔
مقدمے میں نامزد فرار ہونے والے دو ملزموں میں سے شاہ نواز نامی ملزم کا تعلق کراچی جبکہ تیمور کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے ہے ۔ دونوں ملزم واقعہ کے بعد سے روپوش ہیں ۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے عدالت سے وارنٹ لے کر پولیس ٹیمیں کراچی اور بنوں بھجوائی جائیں گی۔
پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش آگے بڑھانے کیلئے متاثرہ بچے اور گرفتار ملزمان کا ڈی این اے کروانے کی بھی کوشش کی گئی ہے تاہم متاثرہ بچے کے والدین ڈی این اے کروانے کیلئے پولیس سے تعاون نہیں کررہے۔
راولپنڈی پولیس نے مزید کہا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے، پولیس مزاحمت والے مقدمے میں بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جسے جوڈیشل پر جیل منتقل کردیا گیا ۔
سیلاب متاثرہ کم سن بچی اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا شکار
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ