
سیلاب متاثرہ کم سن بچی اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا شکار
کراچی (نیا ٹائم)شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں سیلاب متاثرین کے کیمپ سے کم سن بچی کواغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، متاثرہ بچی کو مبینہ طور پر کارسوار2 نامعلوم ملزموں نے اغوا کراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ بوٹ بیسن پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
اتوارکی صبح تقریباً11 بجے کے قریب تھانہ بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں واقع مقامی شاپنگ مال کے باہر سے سیلاب متاثرہ 10 سالہ کم سن بچی کو زبردستی اغوا کر کے تقریباً 2 بجے بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسی مقام پرچھوڑ دیا گیا ، شام کے وقت بچی کی حالت غیر ہونے پر اسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی رپورٹس میں بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی بھی تصدیق ہوگئی۔
پولیس سرجن کی طرف سے ضلع ساؤتھ پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے ، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق اجتماعی زیادتی کا شکار بچی کی حالت اس قدر بری تھی کہ آپریشن تھیٹرمیں ہی اسے ایگزامن کرنا پڑا، ابتدائی معائنہ سے لگتا تھا کہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ، متاثرہ بچی کےجسم خراشیں اورتشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں ، بچی کے ڈی این اے اور دیگر ٹیسٹ کےلیے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس کو دئیے گئے ابتدائی بیان میں متاثرہ بچی نے کہا ہے کہ 2 نامعلوم افرادنےاسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ تھانہ بوٹ بیسن پولیس نے الزام نمبر2022/672 بجرم دفعہ 34/376،364 اے کے تحت درج کر لیا ہے ، ابتدائی طور پر مقدمہ کارسوار2 نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی متاثرہ بچی کا تعلق اندرون سندھ کے ضلع شکارپور سے ہے جو کہ سیلاب سے متاثر ہونے کے باعث اپنی والدہ اور دیگر بہن بھائیوں کے ہمراہ کراچی منتقل ہوئی تھی ، متاثرہ خاندان کلفٹن شاہ رسول کالونی میں فٹ پاتھ پر رہ رہا ہے ، پولیس نے شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
طالبہ کے گینگ ریپ میں ملوث 2 ملزم پکڑے گئے
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ