
کترینہ کیف کو ان کی پہلی فلم سے کیوں نکالا گیا
ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انکی پہلی فلم سے یہ کہہ کر نکال دیا گیا تھا کہ تم کبھی بھی اداکارہ نہیں بن سکتی۔
ہندوستانی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے کیرئیر کی شروعات میں پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جان ابراہم کی فلم سے نکال دیا گیا تھا اور ساتھ ہی بہت بری بری باتیں بھی سننے کو ملیں۔مشہور انڈین ہدایت کار انوراگ باسو کی فلم سایہ میں اداکارجان ابراہم کیساتھ اس وقت کی سپر ہٹ فلم "پردیس" کی ہیروئن ماہیما چوہدری نے مرکزی رول نبھایا تھا جب کہ کترینہ کیف کو انکی بہن کارول ملا تھا۔ کترینہ نے بتایا کہ فلم کیلئے ابھی ایک شاٹ ہی کی عکسبندی ہوئی تھی کہ انہیں ہٹا کر کسی اور اداکارہ کو رکھ لیا گیا۔
کترینہ کیف کا مزیدکہنا تھا کہ ایک شاٹ کی شوٹنگ کے بعد نہ صرف ایک دن کی شوٹنگ بلکہ صرف ایک شاٹ کے بعد ہی مجھے ہٹا دیا گیا۔ اس وقت مجھے ایسالگا کہ میری زندگی تو بس ختم ہو گئی ہے اور میرے کیرئیر کا بھی دی اینڈ ہو گیا ہے۔بالی ووڈانڈسٹری کی کامیاب ترین اداکارہ نے کہا کہ اکثر ایکٹرز کو انکار سننا پڑتا ہے اور اس کے لیے آپکو ہمت بھی پیدا کرنا ہوتی ہے۔ جب میں نے کیریئر شروع کیا تو لوگوں نے مجھے میرے منہ پر کہا کہ تم کبھی بھی اداکارہ نہیں بن سکتی کیونکہ تم میں کچھ بھی اچھا نہیں ہے۔کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ اپنے متعلق اس قسم کے تاثرات سن کر وہ بہت روتی تھیں ۔
بالی ووڈ شہنشاہ بگ بی کی دوران شوٹنگ پاوں کی نس کٹ گئی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ