بالی ووڈ شہنشاہ بگ بی کی دوران شوٹنگ پاوں کی نس کٹ گئی

بالی ووڈ شہنشاہ بگ بی کی دوران شوٹنگ پاوں کی نس کٹ گئی

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری  پر راج کرنے والےاداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ چند روز پہلے اپنے رئیلٹی شو "کون بنے گا کروڑ پتی"کی عکسبندی  کے دوران انکے پاؤں کی نس کٹ گئی تھی۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے حالیہ بلاگ میں  بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار امیتابھ بچن عرف بگ بی  نے انکشاف کیا ہے کہ چند دن پہلے ایک تیز دھار آلے سے انکے پاؤں کی نس کٹ گئی جس کی وجہ سے ان کا کافی خون بہہ گیا تھا۔امیتابھ بچن نے بلاگ میں لکھا کہ پاؤں کی نس کٹنے پر شدید خون بہنا شروع ہوگیا تو مجھے فوری طور پرہسپتال لیجایا گیا جہاں خون نہ رُکنے کی وجہ سے  کئی ٹانکے بھی  لگے  اور زخم کی مرہم پٹی کی گئی جبکہ  میرا بروقت علاج سیٹ پر موجود ٹیم کی مدد سے مکمل ہو پایا۔

 

"کون بنے گا کروڑ پتی "کے میزبان امیتابھ بچن نے بتایا کہ ڈاکٹروں  نے مشورہ دیا کہ چلنے اور نہ ہی کھڑا ہونے کی کوشش کریں یہاں تک کہ ٹریڈمل واک کے ذریعے بھی اس پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔بگ بی  نے اپنی تکلیف کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ  کبھی کبھار حد درجہ کی تسکین خوشی یا غم لا سکتی ہے مگرانتہا نہیں رہتی اور کبھی نہیں رہتی کیونکہ  وہ یا تو فنا ہو جاتی ہے یا جسم اور لاشوں پر انمٹ نقوش چھوڑ جاتی ہے اور اس سے نکلنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے، خدا میری مدد کرو‘۔


منی لانڈرنگ میں ملوث اداکارہ کی ملک سے فرار کی کوشش