• Tuesday, 29 November 2022
کراچی انتظامیہ ڈیری مافیا کے سامنے بے بس ہو گئی

کراچی انتظامیہ ڈیری مافیا کے سامنے بے بس ہو گئی

کراچی (نیا ٹائم)شہر قائد کی انتظامیہ ڈیری مافیا کے سامنے بے بس ہو گئی ،انتظامیہ دودھ کے  سرکاری نرخ سے 80 روپے فی لیٹر زائد وصول کرنیوالی ڈیری مافیا کے خلاف کارروائی کرنے  میں ناکام ہو گئی ۔

کراچی میں ڈیری مافیا نے سرکاری رٹ کی دھجیاں بکھیر  دیں ، شہریون سے من مانی قیمت وصول کر کے یومیہ 40 کروڑ روپے ہڑپنے والے ہول سیلرز اور ڈیری فارمرز کے خلاف انتظامیہ کسی بھی طرح کی کارروائی نہ کر سکی ، انتظامیہ کی طرف سے دودھ کے چھوٹے  دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔

دوسری جانب دودھ کی سرکاری قیمتوں میں اضافےپر  مشاورت کیلئے اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈیری سیکٹر کے ماہرین کے مطابق موسم سرما کے دوران دودھ کی کھپت میں 50فیصد تک کمی آتی ہے ، دودھ کی پیداوار میں 20 فیصد تک اضافہ ہوتا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے طلب و رسد کا توازن موسم سرما میں بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس دوران دودھ سے تیار ٹھنڈے مشروبات، قلفی فالودہ، کھیر فرنی، لسی کے بجائے شہری گرم تاثیر رکھنے والی اشیا کا استعمال کرتے ہیں جن میں حلوہ جات، سوپ وغیرہ شامل ہیں اس لیے آئندہ موسم گرما تک دودھ کی قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے۔

 

بھارتی وزیر نے خاتون کو سرعام تھپڑ رسید کر دیا