منی لانڈرنگ میں ملوث اداکارہ کی ملک سے فرار کی کوشش

منی لانڈرنگ میں ملوث اداکارہ کی ملک سے فرار کی کوشش

نیو دہلی (نیا ٹائم ویب ڈیسک )بھارتی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں ملوث اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے دوران تفتیش ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اداکارہ کو کسی قسم کے کاغذات فراہم نہیں کیے گئے اور عدالت نے بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو جیکولین کو ملک چھوڑنے سے روکنے کے حوالے سے کسی قسم کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے۔

تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے اداکارہ کے وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر اپنے جواب الجواب میں عدالت کو بتایا کہ جیکولین نے اپنے فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے کیس کا ریکارڈ ٹیمپر کرنے کی کوشش کی۔

ای ڈی کی جانب سے اداکارہ پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ اداکارہ کیس میں تفتیش کے دوران کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہیں اور تفتیش کے دوران ہی انہوں نے ملک سے فرار ہونے کی بھی کوشش کی تاہم نام ’لک آؤٹ سرکلر‘ میں ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہ کر سکیں۔

تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے عدالت کو مزید بتایا گیا کہ جب ملزمہ کو کیس میں نامزد دیگر ملزمان کے روبرو بٹھایا گیا تو اس وقت بھی اداکارہ کی جانب سے بالکل تعاون نہیں کیا گیا۔

 

بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان کو ڈینگی ہوگیا