سندھ کے سیلاب متاثرین کو نئی آفت نے گھیر لیا

سندھ کے سیلاب متاثرین کو نئی آفت نے گھیر لیا

دادو (نیا ٹائم)سندھ کے سیلاب متاثرین کو نئی آفت نے گھیر لیا ، ضلع دادو کے سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں سیلاب اور بیماریوں کے بعد دیمک کا بھی حملہ ، متاثرین کی بچی کھچی املاک بھی تباہ ہونے لگیں ، دیمک سیلاب متاثرین کے لیے وبال جان بن گیا۔

ضلع جامشورو اور دادو کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مسلسل پانی کی موجودگی کے بعد سیلاب متاثرین کی املاک پر دیمک حملہ آور ہو گئی ، دیمک نے متاثرین کے کچے مکانات کی کھڑکیوں اور دروازوں کو چاٹنا شروع کر دیا ، سیلاب سے متاثرہ شہریوں کو دوہرے عذاب  کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

گزشتہ 2 ماہ سے ضلع جامشورو اور دادو کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی کی موجودگی ،  سیلابی پانی کی عدم نکاسی کے باعث بیماریوں کے ساتھ اب دیگر آفتوں نے بھی سیلاب متاثرین کی زندگیاں مشکل کر دیں ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں  دیمک نمودار ہو گئی ، متاثرین کی بچی کھچی املاک بھی برباد ہونے لگی ۔

سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ دیمک کی نقل و حرکت ان کیلئے دوہرا عذاب بن گئی ہے کیونکہ متاثرہ دیہی علاقوں میں دیمک نے سیلاب میں بچ جانے والے کچے مکانات کے دروازے اور کھڑکیوں سمیت گھر میں موجود لکڑی کی دیگر اشیاء کو چاٹ کر تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

دیمک اب تک سیکڑوں کچے مکانات اور گھروں میں نصب لکڑی کے دروازوں اور کھڑکیوں کو چاٹ  گئی ہے ۔ دیمک کے باعث دیہی معیشت کو اب تک لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ  چکا ہے ۔

 سیلاب متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیمک  کے خاتمے کے لیے فوری طور پر سپرے کروایا جائے اور سیلاب سے متاثر ہونے والے شہریوں کو مزید نقصانات سے بچایا جائے ۔

 

سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ