طالبہ کے گینگ ریپ میں ملوث 2 ملزم پکڑے گئے

طالبہ کے گینگ ریپ میں ملوث 2 ملزم پکڑے گئے

لاہور (نیا ٹائم)لاہور پولیس کے آپریشن ونگ نے اسلام پورہ کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے21  سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں نے قرض کی رقم واپس کرنے کے بہانے لڑکی کو بلوا کر گاڑی میں ساتھ لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزم طالبہ سے زیادتی کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے جس کے ذریعے متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کر کے ہراساں بھی کر رہے تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں  کی شہر سے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ، پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں  نامزد ملزموں میں  طلحہ اور حسن شامل ہیں ، ملزموں کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کا کہنا ہے خواتین کا جنسی استحصال کرنے والے درندے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

 

قلات میں بم دھماکے، دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے