• Tuesday, 29 November 2022
عینی جعفری کی ہوئی شوبز میں واپسی مگر کتنے سالوں بعد

عینی جعفری کی ہوئی شوبز میں واپسی مگر کتنے سالوں بعد

لاہور(نیاٹائم)پاکستانی اداکارہ عینی جعفری چار سال بعد ویب سیریز ’مندی‘ سے شوبز میں واپس انٹری ڈالیں گی۔

 

انسٹاگرام پر پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ چار برس کے بریک کے بعد انتہائی باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ پروجیکٹ کا حصہ بننے پر میں بہت خوش اور بہت اچھا محسوس کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اداکاری کے میدان میں دوبارہ واپسی پر بیک وقت میں نروس بھی ہوں اور بہت پرجوش بھی امید کرتی ہوں اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرونگی۔

 

اداکارہ  نے مزید لکھا کہ اتنا وقت گزرنے کے باوجود فن کے لیے مجھ میں جو جذبہ ہے وہ کبھی ختم ہی نہیں ہوا۔اویس خان کی ہدایت کاری میں سیاست کے موضوع پر بننے والی ویب سیریز’مندی‘ کی شوٹنگ کا آغاز لاہور میں ہوچکا ہے۔ویب سیریز میں عینی جعفری کے علاوہ، صبا قمر، میکال ذوالفقار اور شایان خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

 

راکل پریت سنگھ نے شادی کی خبروں کو مسترد کردیا