
خواجہ سعدرفیق نے عمران خان کی نااہلی پر افسوس کا اظہار کردیا
لاہور(نیاٹائم)وفاقی وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہلی پرافسوس ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹ کیا کہ کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا معقول کام نہیں، عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے، لیکن مخالفین کو پھانسنے کے جال انہوں نے خود بُنے تھے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر غلیظ کام کا آغاز خود کیا اور کروایا، تاہم گند دوسروں پر اچھالا، اقتدار کیلیے جھوٹے بیانیے کے مکروہ کھیل سے فائدہ موصوف کو ہی ہوا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو پانچ سال کیلئے نااہل قرار دے دیا، انکی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قراردے دی ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
آپ نے قوم کا حشر نشر کردیا ہے؛وزیراعظم شہبازشریف
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ