
سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ
کراچی(نیا ٹائم) سندھ میں 24 سے 30 اکتوبر تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی انسداد پولیو مہم یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ،24 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیومہم میں صوبے بھر کے 65 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
وزیرصحت سندھ ڈاکٹرعذراپیچوہو اورچیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا،اجلاس میں کمشنر کراچی اورلاڑکانہ، ای او سی کوآرڈینیٹر سمیت یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ حیدرآباد،شہید بینظیر آباد اورسکھر کے کمشنرز اورتمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزنے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سال 2020 میں خیبرپختونخواہ میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے اور پولیو مہم کے باعث ماحولیاتی نمونوں میں اس وقت ایک ہی قسم کا جینیٹک کلسٹر موجود ہے۔
چیف سیکرٹری سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ سندھ میں 2 سال سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم انسداد پولیو کی خصوصی مہم میں انکاری والدین کو پولیو قطرے پلانے پر آمادہ کیا جائے اور تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ضلعوں میں پولیو مہم کومانیٹر بھی کریں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں اس وقت 5 ہزار 314 ایسے بچے ہیں جن کے والدین پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں۔وزیر صحت سندھ نے ہدایات دیں کہ انکاری والدین کو ہرصورت میں قطرے پلانے کے لیے آمادہ کیا جائے تاکہ کوئی بچہ اس موذی مرض میں مبتلا نہ ہو سکے۔
ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس بہاولپورکی ٹریفک آگاہی مہم
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ