
امریکی شخص نے منہ میں کتنی موم بتیاں جلاکر ریکارڈ بنایا
آئیڈاہو(نیاٹائم)امریکا کے ایک شخص نے تیس سیکنڈوں تک 150 موم بتیاں منہ میں جلا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے کہا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی اس ریکارڈ کی کوشش کر چکے ہیں تاہم کچھ موم بتیاں منہ سے گِر جانے کی وجہ سے وہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ریکارڈ بنانے کے لیے کی جانے والی حالیہ کوشش کے بعد ڈیویڈ رش نے کہا کہ تمام موم بتیوں کا وزن اتنا تھا کہ منہ میں لعاب کی بہتات کی وجہ سے موم بتیاں پھسلنے لگ گئی۔ صرف پانچ سیکنڈز میں وہ منہ سے پھسل کر گرتی محسوس ہوئیں اس لیے پھر انہوں نے موم بتیوں کو داتوں سے مزید سختی سے پکڑا۔
انہوں نے کہا کہ اس کوشش کے دوران انہوں نے آنکھ پر حفاظتی شیلڈ لگائی تھی تاہم موم بتیوں کے دھوئیں سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے پہلے شمالی کیرولائنا کے جیریٹ جیمز 2021 میں 105 موم بتیوں سے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔خیال رہے ڈیوڈ رش اپنی اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے دوسوپچاس کےنزدیک گینیز ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔
لاہور میں شیروں اور ٹائیگرز کا ڈی این اے کروانے کا فیصلہ
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ