• Tuesday, 29 November 2022
راکل پریت سنگھ نے شادی کی خبروں کو مسترد کردیا

راکل پریت سنگھ نے شادی کی خبروں کو مسترد کردیا

ممبئی(نیاٹائم)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ راکل پریت سنگھ نے اپنے قریبی دوست جیکی بھگنانی سے شادی کے متعلق اٹھنے والی افواہوں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق راکل پریت سنگھ اور ان کے بوائے فرینڈ جیکی بھگنانی ایک ساتھ ممبئی میں دیوالی کی پارٹی میں منظرعام پر آئےجہاں فوٹوگرافرز کی طرف سے ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ ’سب کو پتا چل چکا ہے‘۔اس کے جواب میں راکل پریت سنگھ نے کہا کہ ’کیا؟ سب بکواس ہے اورکچھ نہیں‘۔ تاہم دیوالی کی پارٹی  سے پہلے تصاویر بنواتے وقت راکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کافی خوش گوار موڈ میں نظر آئے تھے اور اس سوال کے جواب کے بعد بھی دونوں مسکراتے ہوئے دکھائی دیے۔

 

بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ راکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں لیکن راکل پریت سنگھ کے اس جواب کے بعد یہ بات سچ کا روپ دھارتے دکھائی نہیں دیتی۔خیال رہے کہ جیکی بھگنانی اور راکل پریت سنگھ نے رواں برس کے آغاز میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی ریلیشن کی تصدیق کی تھی جس کے یہ دونوں اکثر ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔

 

عدنان صدیقی نے عورت کی حکمرانی کو مان لیا