نشترہسپتال میں لاشوں کی بےحرمتی کاواقعہ قابل افسوس ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

نشترہسپتال میں لاشوں کی بےحرمتی کاواقعہ قابل افسوس ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

لاہور(نیاٹائم)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدامیر بھٹی نے درخواست پر سماعت کی درخواست گزار سردار فرحت منظور ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ  نشتر ہسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کاقابل افسوس واقعہ پیش آیا۔

 

درخواست گزار کی جانب سے مزید موقف میں کہہ گیا ہے کہ وقوعہ انتظامی غفلت کا نتیجہ ہے جسے چھپانے کی کوشش کی گئی  ،واقعہ سے مریضوں اور عام شہریوں کےجذبات مجروع ہوئے۔ لاشوں کی بےحرمتی کا واقعہ ماورائے قانون اور غیراخلاقی اقدام ہے۔ استدعا ہےعدالت معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کےخلاف کاروائی کابھی حکم دے۔عدالت نے نشتر ہسپتال ملتان میں لاشوں کی بے حرمتی کے خلاف اور معاملے کی شفاف تحقیقات کےلئےدرخواست کی سماعت نے درخواست گزار کوپٹیشن ملتان بنچ دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست واپس لینے کی بناء پر مسترد کردی۔

 

لیگی رہنما جاوید لطیف کےخلاف حکومت پنجاب کی درخواست مسترد