
آپ نے قوم کا حشر نشر کردیا ہے؛وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد(نیاٹائم)وزیراعظم شہبازشریف نےچیئرمین پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے قوم کا حشر نشرکردیا، قوم میں تقسیم کی ہے،چارسال ہاتھ نہیں ملایا، اب کہتے ہیں آکر بات چیت کریں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف بولے کہ معاشرے میں تقسیم پیدا کرنا اور زہر گھولنا خطرناک بات ہے، ہم پر بغیر ثبوت کے الزامات عائد کیے گئے، برطانیہ کی کرائم ایجنسی کو ڈاکیومنٹس بھیجے گئے، برطانیہ کی ایجنسی نے دو سال چھان بین کی،اس میں کیا کچھ نکلا ؟ آپ چور ڈاکو کا سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے رہے، خدارا قوم پر رحم کریں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے نوجوانوں کو پچھتر ہزارگاڑیاں دیں تاکہ وہ روزگار کےاہل ہوجائیں، بچوں اوربچیوں کی تعلیم کے لیے پروگراموں پر اربوں روپےلگائیں ہیں، ہچکولے کھاتی ہوئی معیشت کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیا، سیلاب متاثرین میں 66 ارب روپے تقسیم کیے ہیں، سیلاب متاثرین کو بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےذریعےفوری کیش دے رہے ہیں جبکہ ایک سابق وزیراعظم کرسی کے حصول میں اتنا اندھا ہوگیا ہے کہ سیاست سیاست کھیل رہا ہے۔
ہمارا دھیان سیلاب پر تھا اس لیے عمران خان جیت گیا؛ احسن اقبال
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ