بلدیاتی انتخابات ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے

بلدیاتی انتخابات ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے

کراچی (نیا ٹائم) بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات پر اہم پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ۔

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی کے وفد کے درمیان آج ملاقات بھی ہوگی جس میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایم کیوایم کے تحفظات اور مطالبات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی ۔

ملاقات میں ایم کیوایم کی طرف سے عامرخان، خواجہ اظہار، وسیم اختر سمیت دیگر شامل ہوں گے ، جبکہ پیپلزپارٹی کی طرف سے وزیر بلدیات سمیت دیگر رہنما مذاکرات میں شامل ہوں گے ۔ ملاقات کی وجہ سے متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا وقت بھی آگے بڑھا دیاگیا ہے۔ 

دوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے پارٹی رہنما عامرخان کی پارٹی سے علیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینئرڈپٹی کنوینر عامر خان کی ایم کیو ایم پاکستان سے علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ گمراہ کن اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔

 

جہاں قانون کی بالادستی ہو وہاں کرپشن نہیں  ہوتی ، عمران خان