تحریک انصاف کے مزید 25 ارکان  کے استعفے منظور کرنے پر غور

تحریک انصاف کے مزید 25 ارکان کے استعفے منظور کرنے پر غور

اسلام آباد(نیاٹائم)حکومت نے تحریک انصاف کے مزید25 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کو بھیجی گئی فہرست میں زیادہ تر ارکان  کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور اس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے بھانجے پیر ظہور حسین قریشی کا نام بھی شامل ہے تاہم استعفوں کی منظوری سے متعلق حتمی فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی۔

 

پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ شعبہ قانون سازی سے 25 اراکین کی فہرست مانگی گئی تھی جو انہوں نے اپنے کمنٹس کے ساتھ سپیکر راجہ پرویز اشرف کو بھجوا دی ہے ،لیکن  راجہ پرویز اشرف استعفوں کی منظوری کے لئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور اس کے بعد فیصلہ ہوگا ،سپیکر اس سے قبل  تحریک انصاف کے 11 اراکین کے استعفے منظور کر چکے ہیں جن پر ضمنی الیکشن  بھی ہو چکا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پر پریشر بڑھانے کے لئے استعفے منظور کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

 

عطا تارڑ نے اپنی توپوں کا رخ وزیراعلی پنجاب کیجانب موڑدیا