میشاشفیع کاپاسپورٹ عدالتی تحویل میں لیاجائے،علی ظفر

میشاشفیع کاپاسپورٹ عدالتی تحویل میں لیاجائے،علی ظفر

لاہور(نیاٹائم) معروف گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے کیلئے درخواست دائر کردی۔علی ظفر کے ہرجانے کے دعوے پر ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو سماعت ہوئی جس میں میشا شفیع کی طرف سے جوڑوں کے درد کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی اور  جرح کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا  بھی کی۔

 

دوسری  طرف علی ظفر نے میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے اور حاضری کیلئے مچلکے جمع کرانے کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے  کہ میشا شفیع جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے بچنا چاہ رہی ہیں، میشا شفیع پہلے بھی جرح مکمل کرائے بغیر باہر چلی گئی تھیں، وہ اب بھی پاکستان ایک فلم کے پریمیئر میں شرکت کیلئے آئی ہوئی ہیں جس میں انکے بھائی نے کام کیا ہے۔

 

گلوکارعلی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع پر بغیر جرح مکمل کرائے ملک سے واپس جانے کا خدشہ ظاہر کیا اورگلوکارہ کا پاسپورٹ تحویل میں لینے کی استدعا  کی ہے۔

 

عامر خان نے فلم " تارے زمین پر " کس سے چھینی؟