بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری

بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد(نیا ٹائم) ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کر دیئے،اگست 2021کی نسبت اگست 2022 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا،اگست 2022 کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار 0.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ  کی گیا۔

 

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ  رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 کی نسبت اگست 2022 کے دوران پیداوار میں 3.9فیصد کا اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر لیدر مصنوعات کی پیداوار میں اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر کیمیکل شعبے کی پیداوار میں اعشاریہ 2فیصد کا اضافہ ہو ا۔رپورٹ کے مطابق آئرن اینڈ اسٹیل کی مصنوعات میں اعشاریہ 5فیصد جبکہ فرنیچر کی پیداوار2.3فیصد بڑھی اور سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداواری گروتھ میں 1.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  فارماسیوٹیکل 2فیصد،فوڈ کے شعبے کی پیداواری گروتھ 1.1فیصد کم ہو گئی اور ماہانہ بنیادوں پر کیمیکل شعبے کی گروتھ 0.5فیصد ریکارڈ کی گئی  جبکہ ماہانہ بنیادوں پر فرنیچرسازی کے شعبے کی پیداوار 2.4فیصد بڑھی۔رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر تمباکو،ٹیکسٹائل،فوڈ کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی اور ماہانہ بنیادوں پر آٹو موبائلز،کمیپوٹر الیکٹرانکس اور آپٹیکل آلات کی پیداوار میں کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے حکام کا کہنا ہے کہ  بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے۔

 

 

انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان