مسافر بس میں بیٹھا ڈاکٹر مسیحا بن گیا

مسافر بس میں بیٹھا ڈاکٹر مسیحا بن گیا

ڈیرہ غازی خان(نیاٹائم)دوران سفرساتھی مسافرکو دل کا دورہ پڑنے پر ڈاکٹرنے CPR اوراپنے پاس موجود ادویات سے مریض کی جان بچا لی۔

 

ڈیرہ غازی خان کے معروف فزیشن اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرہارون بلال نجی بس سروس پرلاہور جارہے تھے۔ بس میں موجود فوجی اہلکار عبدالجبار کو دل کا دورہ پڑا جسے  مایوکارڈیل انفارکشن کہتے ہیں۔ڈاکٹر ہارون بلال نے فوری طور پر مریض کا سی پی آر شروع کیا اور زندگی بچانے والی ادویات دیں۔ڈاکٹر ہارون بلال کے سفری بیگ میں موجود انسانی زندگی بچانے والی ادویات موجود تھیں۔

 

فوری طبی امداد سے مریض کی حالت سنبھل گئی۔فوری طور پر ریسکیو 1122 کو کال کیا گیا اور مریض کو CMH ملتان منتقل کر دیا گیا جہاں اب مریض کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔فوجی اہلکار سندھ سے لاہور جا رہا تھا۔نجی بس میں ساتھی مسافر کی جان بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

 

ملک بھر میں 3 مریض کورونا کی نظر ہوگئے