صوبائی وزیر کھیل کے پی کو بھتے کا خط موصول

صوبائی وزیر کھیل کے پی کو بھتے کا خط موصول

 پشاور(نیاٹائم)خیبر پختونخوا کے وزیرکھیل عاطف خان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے اسی لاکھ روپے بھتے کا لیٹر موصول ہوا ہے۔

 

وزیر برائے کھیل عاطف خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے طالبان کی جانب سے بھتے کالیٹر موصول ہوا ہے جس کو متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو دیکھادیا ہے، دیکھتے ہیں متعلقہ سیکیورٹی ادارے اس حوالے سے کیا حکمت عملی بناتے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دیگر رہنماؤں کو لیٹرموصول ہونے کے حوالے سے میرے علم میں نہیں تاہم میں نے واضح طور پر آگاہ کیا ہے۔

 

لیٹر میں صوبائی وزیر کو تنبیہ کی گئی ہے کہ ہمارے پاس آپ کے حوالے سے ساری انفارمیشن اور ریکارڈ موجود ہے، تین روز کے اندر جواب دیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ ٹی ٹی پی مردان کے مطلوبہ افراد کی لسٹ میں شامل ہیں۔لیٹرکے مطابق اگر ٹی ٹی پی کے مطلوبہ افراد کی فہرست سے نکلنا ہے تو اس کیلئے اسی لاکھ روپے ادا کرنا ہونگے۔

 

ہمارا دھیان سیلاب پر تھا اس لیے عمران خان جیت گیا؛ احسن اقبال