ملک بھر میں 3 مریض کورونا کی نظر ہوگئے

ملک بھر میں 3 مریض کورونا کی نظر ہوگئے

 اسلام آباد(نیاٹائم)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید تین مریض جان گنوا بیٹھے۔

 

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرمزید تین افراداپنے خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ پینتالیس مریضوں کی حالت کافی خراب بتائی جارہی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے آٹھ ہزار815 ٹیسٹ کئےگئے جس میں پچپن افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

 

این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے پینتالیس مریضوں کی حالت کافی خراب ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  ملک میں کورونا مثبت کیسز کا تناسب 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔دوسری طرف وفاقی وزیرصحت کا کہنا ہےکہ کورونا ایک دم سے ختم نہیں ہوگا لوگوں کو چاہیے کہ جتنا ہوسکے احتیاط کریں،کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔

 

شہر اقتدار میں ایک اور شخص ڈینگی کا شکار ہوگیا