
انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان
اسلام آباد(نیاٹائم)روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی تنزلی کے بعد ایک مرتبہ پھر قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے۔
سوموار کو کاروباری ہفتے کی شروعات پر پانچویں دن مسلسل ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اورسوموارکو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر بیاسی پیسے مہنگا ہوکر 219 روپے 71 پیسے پر رکا تھا۔آج منگل کےدن بھی بزنس کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ نظر آرہا ہے اور ڈالر انتیس پیسے مہنگا ہوا ہے۔
بزنس کے دوران ڈالر کی قدرمیں مزید پچاس پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر دو سو بیس روپے پچاس پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 220 روپے ہوچکی ہے۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے پچھتر پیسے مہنگا ہوکر227 روپے 95 پیسے پرسیل ہورہا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ