ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس بہاولپورکی ٹریفک آگاہی مہم

ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس بہاولپورکی ٹریفک آگاہی مہم

بہاولپور(نیاٹائم)ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس بہاولپورکی ٹریفک آگاہی مہم، گورنمنٹ گرلز کینٹ پبلک سکول اینڈکالج میں ٹریفک آگاہی مہم کے تحت لیکچر کاانعقاد کیا گیا۔

 

 طالبات کو روڈ کراس کرنے، ٹریفک پولیس سے مدد لینے اور ٹریفک قوانین  پر عمل کرنے اور ٹریفک حادثات سے بچنے کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا گیا۔ بعدازاں طالبات میں ٹریفک آگاہی کے حوالے سے پمفلٹس کی تقسیم۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی، طلبا و طالبات کوروڈز پر باحفاظت گزارنا اور حادثات سے بچاو ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک عباس اختر کی زیر نگرانی ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس بہاولپور کی جانب سے گورنمنٹ گرلز کینٹ پبلک سکول اینڈکالج میں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے میں لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ انچارج ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس انسپکٹر شازیہ رمضان نے طالبات کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ روڈ کراس کرتے وقت سڑک کے دونوں طرف جائزہ لیں اور انتہائی احتیاط کے ساتھ سڑک کراس کریں۔ سکول انتظامیہ کا فرض ہے کہ سکول کے آغاز اور چھٹی کے وقت زیادہ سے زیادہ تعداد میں تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈز تعینات کریں جو بچوں کو بحفاظت سڑک کراس کروائیں۔کم عمر افراد کا وہیکلز چلانا منع ہے۔

 

 اساتذہ ودیگر سکول سٹاف اپنے موٹر سائیکل پر بیک سائیڈ ویو مررزضرور لگوائیں۔ ہیلمٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل مت چلائیں۔دوران سفر ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے کاغذات ہمراہ رکھیں۔ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہی مہلک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں طلبا و سکول سٹاف میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ آگاہی پروگرام اور لیکچر کے دوران اسا تذہ وطالبات کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔اس موقع پراساتذہ و طالبات نے ٹریفک پولیس بہاولپور کی آگاہی مہم کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ اس طرح کے مزید پروگرام و لیکچرز کا انعقاد ضروری ہے تا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے اور حادثات سے بچاو یقینی بنایا جا سکے۔

 

گزشتہ ہفتے کیا مہنگا کیا سستا ہوا،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری