پولیس نے ای گیجٹ ایپ کی مدد سےچوری کیے گئے موبائلز برآمد کرلیے

پولیس نے ای گیجٹ ایپ کی مدد سےچوری کیے گئے موبائلز برآمد کرلیے

بہاولپور(نیاٹائم)پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی طرف گذشتہ 15 روزمیں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھیننے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 56 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔

 

 ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ 15روز کی قلیل مدت میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں  روپے مالیت کے 56موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے۔پنجاب پولیس کے ای گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہورہا ہے۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے مفت ڈان کیا جا سکتا ہے۔

 

جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جو کہ معاشرے میں پولیس کے وقار کو مزید بلند کر رہا ہے۔

 

راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے 40 لاکھ کی مونگ پھلی لوٹ لی