
راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے 40 لاکھ کی مونگ پھلی لوٹ لی
راولپنڈی(نیاٹائم)پولیس اسٹیشن چکری کے علاقے میں ڈکیتی کی سنگین واردات میں مسلح ڈاکوؤں نے مونگ پھلی سے بھرے ٹرالر سمیت عملے سے نقدی و موبائل فون چھینیں اور فرار ہوگئے۔
حکام کے مطابق رفیع الله نے پولیس اسٹیشن چکری کو ایف آئی آر میں رفیع الله نے بتایا کہ ہیوی لوڈنگ کا ٹرانسپورٹر ہوں ، بائیس ویلر ٹریلر پر چالیس لاکھ روپے مالیت کی مونگ پھلی لوڈ کرکے پشاور کی طرف روانہ تھے۔اس نے بتایا کہ موضع ڈھڈ ھمبر کے نزدیک پہنچے تو 3 مسلح ملزمان نے روک لیا اور لوڈڈ ٹرالر سمیت اسٹاف سےتیس ہزار کی نقدی، 3 موبائل فون چھین کر ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر دھمکیاں دیتے ہوئے بھاگ گئے۔
پولیس نے ڈکیتی کے جرم میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مدعی نے اپنے ایک سابق ملازم پر شک کا اظہار کیا جس کو شامل تفتیش کرنے کے لیے چھان بین جاری ہیں۔ملزمان 40 لاکھ روپے کی مونگ پھلی نکال کر ٹرالر کو خالی حالت میں ویرانے میں چھوڑ گئے جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
غیر ملکی ڈینٹسٹ پر حملے میں ملوث ملزموں کے بارے اہم انکشاف
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ