ہمارا دھیان سیلاب پر تھا اس لیے عمران خان جیت گیا؛ احسن اقبال

ہمارا دھیان سیلاب پر تھا اس لیے عمران خان جیت گیا؛ احسن اقبال

اسلام آباد(نیاٹائم)وفاقی وزیرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے ضمنی الیکشن میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی جیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیلاب پر توجہ کی وجہ سے الیکشن عمران خان جیتا۔

 

ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں عمران خان اس لیےجیتےکیونکہ یہ یکطرفہ الیکشن تھا، درحقیقت ہماری ساری توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پرتھی۔انہوں  نے کہا کہ عمران خان اتنا سنگدل ہوچکا ہےکہ اس نے سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے اپنے جلوسوں پر فوکس رکھا، ہو سکتا ہےجلسوں پرلگی رقم وہی ہوجو سیلاب کیلئے ٹیلی تھون میں اکٹھی ہوئی تھی۔

 

وفاقی وزیر کامزید کہنا تھا کہ عمران خا ن سیلاب زدگان پر یہ پیسے لگاتے تو شاید دو سے چارڈسٹرکٹ میں لوگ بحال ہوجاتے، عطیات دینے میں لوگوں کی گرمجوشی ختم ہوچکی ہے، سیلاب متاثرین کو سردی سے بچانے کیلئے مخیر حضرات کواپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔اس وقت سیاست کا بلکل کوئی وقت نہیں ہے، پہلے یہ ریاست اور اسکے لوگ ہیں سیاست بعد میں آتی ہے۔

 

عمران خان نے مارچ اکتوبر میں ہی کرنے کا اعلان کر دیا