بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر سجاد علی کا گانا وائرل

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر سجاد علی کا گانا وائرل

لاہور(نیاٹائم)پاکستان کےمشہورگلوکارسجادعلی کا ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پرسانگ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

 

سجاد علی نے اپنے ٹیلنٹ کو استعمال کرتے ہوئےبہترین دُھن پر موسیقی کا شاندار استعمال کیا۔گلوکار کا تخلیق کردہ گانا یوں تو چند بول پر بنایا گیا ہے لیکن میوزک کے ساتھ یہ مداحوں کے دلوں کو فتح کرنے میں کامیاب دکھائی دے رہا ہے۔سجاد علی کی سریلی آواز میں گانے نے سوشل میڈیا لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

 

سجاد علی کے گانے کے بول پنجابی میں کچھ اسطرح ہیں، ‘لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے، لائٹ آندی اے تے کدی لائٹ جاندی اے’۔سنگر کے ساتھ ویڈیو میں گٹار بجاتے موسیقار احسن پرویز مہدی  بھی نظر آتے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ سانگ میں گلوکار نعمان جاوید اور خوبی علی بھی شریک ہیں۔

 

پاکستانیوں سے ملنے والی محبت سے خوشی ہوتی ہے؛دلجیت دوسانج