• Tuesday, 29 November 2022
پاکستانیوں سے ملنے والی محبت سے خوشی ہوتی ہے؛دلجیت دوسانج

پاکستانیوں سے ملنے والی محبت سے خوشی ہوتی ہے؛دلجیت دوسانج

 کراچی(نیاٹائم)بھارتی سنگراوراداکاردلجیت دوسانج نے کہا ہے کہ پاکستانی فینز سے ملنے والے پیار سے خوشی ہوتی ہے۔

 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انڈین سنگر گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج کا کہنا ہے کہ دبئی اور کینیڈا میں شوز کروں تو پاکستانی فینزبہت محبت سے ملتے ہیں۔ پاکستانیوں کی محبت سے دل خوش ہوجاتا ہے، کیونکہ آرٹ سانجھا ہوتا ہے۔ اداکار سہیل احمد کے ساتھ پنجابی مووی ’ بابے بھنگڑے پاندے نے میں کام کرکے بہت سیکھنے کو ملا۔ میں نے پروڈیوسرسے کہہ دیا تھا کہ اگر سہیل احمد فلم میں نہیں ہونگے تو میں بھی کام نہیں کرونگا۔ سہیل احمد بھارت میں لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔

 

دلجیت دوسانج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے ملنے والے پیارسے بہت متاثر ہوتا ہوں۔ پاکستانی مداح ہمیشہ ہی پیاردیتے نہیں بلکہ نچھاور کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ہمارے لیے کب کام کریں گے۔ پاکستانی مداحوں کو میسیج دینا چاہتا ہوں کہ دیکھیں آپ کے آرٹسٹ سہیل احمد کے ساتھ کام کیا ہے یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

 

"میراجسم میری مرضی"بھارتی اداکارہ کا ناقدین کو کرارا جواب