ساجد خان کو’بگ باس 16‘ سے نکالا جائے گا یا نہیں

ساجد خان کو’بگ باس 16‘ سے نکالا جائے گا یا نہیں

 ممبئی(نیاٹائم)جنسی ہراسانی کے ملزم انڈین فلسماز ساجد خان کو ’بگ باس 16‘ سے رخصت نہیں کیا جائے گا۔

 

انڈین میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ساجد خان کی نئے سیزن میں شمولیت پر مخالفت کے باوجود شو ایڈمنسٹریشن نے ساجد خان کو شو میں رکھنے کی ٹھان لی ہے۔ایڈمنسٹریشن کے مطابق ساجد خان کے شو سے نکلنے کا معاملہ ’بگ باس‘ کے قوانین کے تحت ہوگا اور انہیں زبردستی شو سے باہر نہیں کیا جائے گا۔ساجد خان کی ’بگ باس 16‘ میں شمولیت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

 

فلسماز پر ماضی میں سلونی چوپڑا، ریچل وائٹ اور مندنا کریمی سمیت کچھ اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ ایک صحافی کرشمہ اُپادھیائے کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا رہا، جس کے بعد انہیں بھارتی فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے 1 برس کے لیے معطل کردیا تھا۔ساجد خان کو فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی ٹیم سے بھی آوٹ کردیا گیا تھا اور اس فلم کی ہدایتکاری کی ذمہ داری فرہاد سمجی نے لی تھی۔

 

ثناء سے طلاق کے بعد فخرجعفری بھی بول پڑے