• Tuesday, 29 November 2022
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد(نیاٹائم)حکومت نے آئندہ پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

واشنگٹن سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری بھیجی گئی تھی، جس میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ لائٹ ڈیزل، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سفارش موجود تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ سمری پر غور کرنے کے بعد وزیراعظم سے بات کی اور پھر آئندہ پندرہ روز یعنی اکتیس اکتوبر تک قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کررہا ہوں۔

 

وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ پندرہ اکتوبر کی رات بارہ بجے سے 31 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30پیسے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہی رہے گی۔

 

اکتوبر کے بلوں میں عوام کے لیے اچھی خبر