شہر اقتدار میں ایک اور شخص ڈینگی کا شکار ہوگیا

شہر اقتدار میں ایک اور شخص ڈینگی کا شکار ہوگیا

اسلام آباد(نیاٹائم)ڈینگی سے ایک اورجان گنوا بیٹھا جس کے بعد رواں سیزن میں جاں بحق افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی۔

 

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے مزید 103 افراد متاثر ہوچکے ہیں، متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3724 تک پہنچ گئی۔ دیہی علاقوں میں ساٹھ جبکہ شہری علاقوں سے 43 مریضوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔ ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے اب تک دیہی علاقوں میں چھ جبکہ شہری علاقوں سے دو افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

 

راولپنڈی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو افراد ڈینگی کی لپیٹ میں آئے، اب تک ڈینگی سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد چار ہوگئی جبکہ ڈینگی کا نشانہ بننے والوں کی ابتک تعداد تین ہزار سات سو آٹھ ہوچکی ہے۔ شہر کے 3 ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 200 سے اوپر ہوگئی جبکہ اسلام آباد کے علاقوں سے ڈینگی کے چوالیس مریض راولپنڈی کے ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

 

تین اسپتالوں کے 404 بیڈز پر دو سو اکیس مریض زیر علاج ہیں۔ بے نظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں 74 مریض زیرعلاج ہیں، ہولی فیملی میں اٹھاسی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں انسٹھ مریض زیر علاج ہیں، ہسپتالوں میں ڈینگی کے پازٹیو مریض ایک سو تیس ہوگئے۔ شہر و کینٹ میں انسداد ڈینگی کیمپین میں تیزی لائی گئی ہے، کیس رسپانس کے تحت مریضوں کے علاقوں میں فوگنگ سپرے کروایا جارہا ہے۔

 

نشتر ہسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ