
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، گندم کے موجودہ اسٹاک کا جائزہ
لاہور(نیاٹائم)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت نہ دینے پراظہارتشویش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گندم کے موجودہ اسٹاک اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا،یوریا، فاسفیٹ، گندم کے بیج اور درآمدی گندم پر سبسڈی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے وفاق کی جانب سے پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی ہرمیشن نہ دینے پرتشویش کا اظہار کیا، پنجاب نے خود ادائیگی کر کے دس لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرنے کی اجازت کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اور دیگر صوبوں کو وفاق کی جانب سے امپورٹ کردہ گندم فراہم کردی گئی ہے، وفاق پہلے بھی گندم امپورٹ کر چکا ہے تاہم پنجاب کو حصہ نہیں دیا جبکہ پنجاب سے اسلام آباد کو بدستور سولہ ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جا رہی ہے۔پنجاب نے آئینی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق گندم امپورٹ کی اجازت مانگی، وفاق کا پنجاب کے عوام کے بارے میں رویہ قابل مذمت ہے۔
کماد کے کاشتکاروں کے نام محکمہ زراعت کا اہم پیغام
ٹیگز
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ