سابق گورنر سٹیٹ بینک نے مشکل فیصلے کرنے کا مشورہ دیدیا

سابق گورنر سٹیٹ بینک نے مشکل فیصلے کرنے کا مشورہ دیدیا

کراچی (نیا ٹائم ) سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جیسے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔بنگلہ دیش میں جس کی بھی حکومت ہو وہاں پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں ۔

سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکاکی معاشی صورتحال میں کافی فرق ہے، بھارت نے نوےکی دہائی میں نجکاری شروع کی لیکن پاکستان میں ایسانہ  ہو سکا ۔ بنگلادیش میں کسی بھی  حکومت میں پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں۔

سابق گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ وفاق کے پاس تنخواہیں دینےکے پیسے نہیں ہوتے، موجودہ معاشی بحران سے نکلنےکے لیے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جیسے مشکل فیصلےکرنا ہوں گے۔

ڈاکٹرعشرت حسین نے کہا کہ حکومت کو کاروبار نہیں کرناچاہیے، نجکاری کرنا ہوگی، ٹیکس چوری کے لیےکاروباری افراد تمام طریقے  جانتے ہیں ۔ یومیہ لاکھوں کا کاروبار کرنے والے بھی ٹیکس نیٹ  میں نہیں ہیں ۔ جو ٹیکس نیٹ میں ہیں ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے ۔

 

اکتوبر کے بلوں میں عوام کے لیے اچھی خبر