جڑواں بچوں کی پیدائش نے اداکارہ کو مشکل میں ڈال دیا

جڑواں بچوں کی پیدائش نے اداکارہ کو مشکل میں ڈال دیا

ممبئی(نیاٹائم)ساؤتھ بھارتی تامل فلم نگری کی معروف اداکار جوڑی نین تارا اور وگنیش شوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش بڑا مسئلہ بن گیا۔

 

نیانتھارا نے انسٹاگرام پر اپنے جڑواں بچوں کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فینز کو یہ خوشخبری سُنائی کہ انکے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔نین تارا اور وگنیش کی شادی رواں سال نو جون کو ہوئی تھی اس لئے انکے چاہنے والےاور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ افواہیں سامنے آرہی ہیں کہ اداکارہ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش سیروگیسی کےذریعے سے ہوئی ہے۔معاملہ جب میڈیا پر اُٹھا تو ایک پریس کانفرنس کے دوران تامل ناڈو کے ہیلتھ منسٹر سے سوال کیا گیا کہ وہ جوڑا جس کی شادی چار ماہ پہلے ہوئی ہو، ان کا سیروگیسی کی مدد سے بچوں کی پیدائش کروانا ٹھیک ہے؟ کیا اس کے لیے وقت کی کوئی لیمٹ مقرر ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سروسز اس معاملے کی چھان بین کرے گا اور اداکار جوڑی سے جواب بھی مانگا جائے گا۔

 

بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق انڈیا میں اس سال جنوری سے سیروگیسی کی مدد سے بچوں کی پیدائش پر پابندی لگا دی گئی ہے، لیکن کچھ خاص صورتحال میں اس کی پرمیشن دی گئی ہے۔مختلف انڈین میڈیا رپورٹس میں بھی یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تامل فلم اندسٹری کی اداکارہ نین تارا اور وگنیش شوم کے گھر سیروگیسی کی مدد سے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہےلیکن اداکار جوڑی کی طرف سے اس بات کی کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

 

رابی پیرزادہ نے ایک دلچسپ راز سے پردہ اٹھادیا