پولیس اور ڈاکوؤں میں کراس فائرنگ، پانچ ڈاکو ہلاک

پولیس اور ڈاکوؤں میں کراس فائرنگ، پانچ ڈاکو ہلاک

فرید کوٹ(نیاٹائم)پاکپتن اوراوکاڑہ تھانہ شاہبورکی حدود پر پولیس اورڈاکووں میں کراس فائرنگ کا تبادلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے پانچ ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 

پاکپتن تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکووں کی لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس نے ڈاکووں کا تعاقب کیا تو اوکاڑہ تھانہ شاہبھور کی باونڈری پر پولیس اور ڈاکوؤں میں کراس فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو کانسٹیبل زخمی ، سب انسپکٹر سرور اکرم شہید ہو گیا اور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا بعد ازاں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اوکاڑہ پولیس پارٹی بھی موقعہ پر پہنچ گئی ۔ دونوں اضلاع کی پولیس اور ڈاکووں کے درمیان کراس فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں مزید چار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ۔

 

 تاحال ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان، اسلحہ اور موٹر سائیکل وغیرہ برآمد کر لیئے گئے ۔ ڈی پی او پاکپتن سید توصیف حیدر اور ڈی پی او اوکاڑہ موقع پر پہنچ گئے ، ڈی پی او پاکپتن سید توصیف حیدر اور ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

راجا پور میں مزدور کا مزدوری مانگنا جرم بن گیا