کماد کے کاشتکاروں کے نام محکمہ زراعت کا اہم پیغام

کماد کے کاشتکاروں کے نام محکمہ زراعت کا اہم پیغام

فیصل آباد(نیاٹائم)محکمہ زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ کاشت فصل کی آبپاشی بیس سے تیس دن کے وقفہ سے جاری رکھیں۔

 

اگر کماد کی ستمبر کاشت مکمل نہ ہوئی ہو تو اس میں زیادہ تاخیر نہ کریں اور صرف محکمہ زراعت کی جانب سے منظور شدہ اقسام ہی کاشت کی جائیں۔شوگر کین سپیشلسٹ نےکاشتکاروں سے کہا کہ ستمبر کاشت کیلئے درمیابی زمین میں یوریا سواپانچ بوری پلس ایس ایس پی اٹھارہ فیصدپانچ بوری +پوٹاشیم سلفیٹ دو بوری /ایم او پی پونےدو بوری یا یوریاچار بوری  ساتھ ٹی ایس پی دو بوری پلس پوٹاشیم سلفیٹ دوبوری/ایم او پی پونے دوبوری فی ایکڑ استعمال کی جائے۔

 

انہوں نےمزید کہا کہ فارمر کماد کی فصل کو فاسفورسی اور پوٹا ش والی کھادوں کی پوری مقدار وقت پر بیجیں جبکہ نا ئٹر وجنی کھاد کاایک تہائی حصہ اگاؤ کے بعد نومبرجبکہ باقی بالترتیب مارچ اور اپریل میں بیجا جائے تاکہ کماد کی فصل کی بہتر پیداوار ہو جس سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔

 

محکمہ زراعت کی پھول گوبھی کے کاشتکاروں کو اہم ہدایت