درختوں کا قاتل کون، امریکی انتظامیہ متحرک

درختوں کا قاتل کون، امریکی انتظامیہ متحرک

پورٹ لینڈ(نیاٹائم)امریکہ میں پارک ایڈمنسٹریشن کو ایک ایسا پراسرار شخص مطلوب ہے جو اب تک 700سے زائد درختوں کو کاٹ چکا ہے اور ابھی تک قانون کی گرفت اس پر نہیں پڑسکی۔

 

اوریگن کے سٹی پورٹ لینڈ کے ایریا گریشم میں پولیس نے اس شخص کو سیریئل ٹری کلر قرار دیا جو کسی وجہ کے بغیر اب تک سینکڑوں درخت کا جڑ سے اکھاڑ چکا ہے۔ اس کی گرفتاری کیلئے پولیس اور لوکل پارک ایڈمنسٹریشن نے ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس نے اب تک کٹے ہوئے درختوں کی ہزاروں تصاویر شیئر کی ہیں تاکہ عوام کسی نہ کسی تصویرکو دیکھ کر اس بے رحم شخص کی تلاش میں انتظامیہ سے مدد کرسکے۔

 

اس علاقے میں گزشتہ ایک سال سے درختوں کی کٹائی کی جاری ہے۔ البتہ اتنا پتہ چل چکا ہے کہ سیونتھ اسٹریٹ برج اور ٹولے ایونیو کے آس پاس کی پگڈنڈیوں کے پاس درختوں کو زیادہ نقصان پہنچایا گیا جس کیلئے ہاتھ کی آری یا کلہاڑی استعمال ہوئی۔درختوں کے ایکسپرٹ اورگریشم میں پی اینڈ آر مینیجر جو ویلش نے بتایا کہ درختوں کے اندر بھی چھوٹے بلیڈ دکھائی دیے۔ تمام بلیڈ بہت ہی تیز ہیں اور 5 سے 10 منٹ میں درخت کاٹا جاسکتا ہے جو ایک بہت ہی تیز کارروائی کی عکاسی ہے۔

 

سب سے پہلے اگست 2021 میں ایک درخت کو گرایا گیا تاہم اب تک تیرہ ماہ میں پانچ سے لے کر ساڑھے سات سو تندرست اور بڑے درختوں کو کاٹا گیا اور اب انکے صرف کٹے ہوئے تنے ہی باقی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب پولیس نے پورے پارک میں جگہ جگہ کیمرے نصب کیے ہیں، تاہم ان سب کے باوجود ملزم پکڑا نہیں جاسکا۔درختوں کے علاوہ بےشجرکاٹنے والے بے رحم نے قیمتی جڑی بوٹیوں اور پودوں کو بھی متاثر کیا اور یوں ہزاروں ڈالر کا نقصان کیا۔

 

23 منزلہ عمارت پردوڑتے ہوئے شخص کی ویڈیو وائرل