• Tuesday, 29 November 2022
لاہور اسموگ سے آفت زدہ قرار

لاہور اسموگ سے آفت زدہ قرار

لاہور(نیاٹائم)شہراقبال میں اسموگ نے ڈیرے ڈال لیے، شہرکا آفت زدہ قراردیتے ہوئے نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا۔

 

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن میں اسموگ کےنمٹنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں اسموگ کے باعث بننے والی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے،اسموگ پرقابو پانے کے لیے خصوصی ٹیمیں بنائی جائیں گی، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں کرائسز روم تشکیل دیا جائے گا، کالا دھواں چھوڑنے والی صنعتوں کو سیل کیا جائے گا۔

 

پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نوٹیفکیشن میں سکولوں کو دھوئیں کے اخراج میں کمی کے لیے بسیں خریدنے کی سختی سے ہدایت کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرز اسموگ پرقابوپانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی لگائی گئی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔نوٹیفکیشن رپورٹ میں واضح بتایا گیا کہ خلاف ورزی پر ڈی سی کو ذاتی طور پر ذمہ دار سمجھا جائے گا، آلودگی کی وجہ بننے والی گاڑیوں اور صنعتوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

 

جانیئے موسم کا احوال