23 منزلہ عمارت پردوڑتے ہوئے شخص کی ویڈیو وائرل

23 منزلہ عمارت پردوڑتے ہوئے شخص کی ویڈیو وائرل

نیو یارک(نیاٹائم ویب ڈیسک)امریکا میں ایک سوٹ بوٹ پہننے شخص کی تئیس منزلہ عمارت کی چھت پر چھلانگیں مارتے ہوئے دوڑنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کو حیران کردیا۔

 

امریکی شہر نیویارک کے ایریا مین ہیٹن میں واقع تین سو فِٹ بلند بلدنگ پر نامعلوم فرد کو ایک چھجے سے دوسرے چھجے پر چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔سوشل میدیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص نے ان چھجوں پر چھلانگ لگانے سے پہلے فون پر کال کی۔

 

ویڈیو بنانے والے ایمی ایوارڈ یافتہ ایرک یونگ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہاکہ بہت سارے سوالات پوچھے جارہے ہیں، کچھ نہیں پتہ یہ بندہ کیا کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب اس شخص کو دیکھا تو وہ ایک چھجے سے دوسرے چھجے پر چھلانگیں لگا رہا تھا۔سوشل میڈیا پرصارفین نے بھی خوب تبصرے کیے۔

 

رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ ، بیوی نے شوہر کی آمدن معلوم کر لی