خواجہ سرا عینی کے قاتل کو سزا سنادی گئی

خواجہ سرا عینی کے قاتل کو سزا سنادی گئی

کراچی(نیاٹائم)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کوقتل کرنے کے جرم میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

 

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشج جج شرقی نے خواجہ سراء شبانہ عرف عینی کومارنے کے کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر ملزم عاقل بشیر کو عمر قید کی سزاسنادی۔کورٹ نے ملزم کو 3 لاکھ روپے مقتولہ کے ورثاء کو ہرجانہ بھی ادا کرنے کی ہدایت کی۔ کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو پانچ ماہ مزید جیل میں سزا کے طورپررہنا ہوگا۔

 

پراسیکیوشن کے مطابق مقتولہ کو چھریوں کے وار سےموت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔ مقتولہ کے چہرے اور باڈی کے دیگر حصوں پر تیز دار آلے سے حملے کیے گئے تھے۔ مقتولہ خواجہ سراء کمیونٹی کی متحرک ممبرتھی۔ ملزم کیخلاف فیروز آباد پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

 

کراچی بلدیہ ٹاون سے ملنے والے اسلحے کی ملکیت کا معمہ حل