
ٹیسلا نے "روبوٹک انسان " متعارف کروا دیا
آسٹن (نیا ٹائم ویب ڈیسک )ٹیسلا کے سی ای او اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے " روبوٹک انسان" آپٹیمس کا پروٹو ٹائپ ماڈل متعارف کروا دیا ۔
ٹیسلا کے اے آئی اے ایونٹ کے موقع پر دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے پروٹو ٹائپ روبوٹک ماڈل کو پیش کیا ۔ ایلون مسک نے اس موقع پر کہا کہ روبوٹ کا کاروبار گاڑیوں سے بھی زیادہ اہم ہے ۔
روبوٹ کے پروٹو ٹائپ ماڈل نے ایونٹ کے دوران سٹیج پر چل کر بھی دکھایا اور ہال میں موجود افراد کی جانب دیکھ کر ہاتھ بھی لہرایا ۔
ایلون مسک نے کہا کہ ہمارا مقصد جلد از جلد انسان نما روبوٹ تیار کر کے مارکیٹ میں لانچ کرنا ہے ۔ ابھی اس روبوٹ کو بہتر بنانے کیلئے مزید بہت کچھ کرنا ہو گا ۔
انہوں نے مزید کہا ابھی دنیا میں تیار ہونے والے اس طرح کے "روبوٹک انسان " دماغ سے محروم ہیں ، ان میں خود سے گھومنے کی قابلیت بھی موجود نہیں ان کی تیاری کافی مہنگا کام ہے ۔
تاہم انہوں نے کہا کہ آپٹیمس بہت زیادہ باصلاحیت روبوٹ ہے جسے بہت زیادہ تعداد میں بھی تیار کیا جا سکتا ہے اور اس کی مالیت ایک گاڑی کی قیمت سے بھی کم ہو گی ۔
ایلون مسن نے گزشتہ برس 2021 ء میں اے آئی ڈے ایونٹ کے موقع پر انسان نما روبوٹس متعارف کروانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا ۔ اگست 2021 ء میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ ان روبوٹس کو گھروں میں دوست یا ملازم کے طور پر بھی رکھا جا سکے گا ۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ " ٹیسلا دنیا کی سب سے بڑی روبوٹیکس کمپنی ہے کیونکہ ہماری گاڑیاں بھی تو روبوٹس جیسی ہیں ۔ "
دوسری طرف ٹیسلا کی ویب سائٹ پر اس نئے روبوٹ کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا جبکہ مشکل اور لوگوں کیلئے بیزار کن کام بھی آسانی سے سرانجام دے سکے گا ۔
خود بخود چلنے والی 12 ٹانگوں والی دلچسپ میز
ٹیگز
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ