
ملکہ برطانیہ کی موت کیسے ہوئی ؟ وجہ سامنے آ گئی
لندن (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی موت کیسے ہوئی ؟ وجہ سامنے آ گئی ، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا انتقال 8 ستمبر کو ہوا تھا تاہم ان کی موت کی وجہ اب سامنے آئی ہے ۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ آج جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے مطابق 96 سالہ ملکہ برطانیہ کا انتقال 8 ستمبر کی سہ پہر 3 بج کر 10 منٹ پر بالمورال کیسل میں ہوا ، عوام کو اس بارے میں 3 گھنٹے کے بعد آگاہ کیا گیا ۔
نیشنل ریکارڈز آف سکاٹ لینڈ نے ملکہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے جس میں ان کی موت کی وجہ کسی بیماری کو نہیں بلکہ " بڑھاپے " کو قرار دیا گیا ہے ۔
سرٹیفکیٹ کے مطابق الزبتھ دوم کے انتقام کے موقع پر ملکہ کے پاس صرف موجودہ برطانوی بادشادہ چارلس اور ان کی بہن شہزادی این موجود تھے ۔
شہزادہ ولیم ، شہزادہ اینڈریو ، شہزادہ ایڈورڈ اور ان کی اہلیہ ملکہ کے انتقال کے وقت تک طیارے میں سفر کر رہے تھے ۔
واضح رہے اس سے قبل ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپ کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بھی ان کی موت کی وجہ "بڑھاپا " ہی درج کی گئی تھی ۔
امریکا میں موٹاپے اور بھوک کے خاتمے کے لئےبڑااعلان
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ