نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے ، خواجہ آصف

نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے ، خواجہ آصف

اسلام آباد (نیا ٹائم ویب ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے ایون فیلڈ ریفرنس سے مریم نواز کی باعزیت بریت کے بعد جلد نواز شریف بھی وطن واپس آئیں گے ۔ تاہم انہیں ابھی احتیاط کی ضرورت ہے ۔ مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل پنجاب میں تبدیلی بہت ضروری ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جلد ہم پنجاب میں تبدیلی کی پوزیشن میں آ جائیں گے ۔ کوشش کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کونسا ڈیڑھ دو سو کی اکثریت لے کر بیٹھی ہے ۔ ان کے پاس سات سے آٹھ ووٹوں کی اکثریت ہے ۔

آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ ابھی دو ماہ باقی ہیں ، تاریخ کا فیصلہ ہے کہ چار آرمی چیف نواز شریف نے مقرر کئے ، پانچواں آرمی چیف ان کا بھائی شہباز شریف مقرر کرنے جا رہا ہے ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں اتفاق رائے کہاں سے آ گیا ۔ کسی بھی  آئین و قانون میں نہیں کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے اتفاق رائے کیا جائے ۔

 

شہباز شریف کی مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بریت پر مبارکباد